پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں عید

pak.iran1،عوامی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی سیلاب زدگان کی حمایت کی قدر دانی
آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ  عید منائی جارہی ہے پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی بناپر عید بڑی سادگي سے منائي جارہی ہے اور بیشتر سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئي ہیں۔
اطلاعات کی مطابق چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سخت سکیوریٹی میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ پاکستان کی مختلف مذھبی اور سیاسی شخصیتوں نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدہ افراد پر خصوصی توجہ کئے جانے کو سراہا ہے۔
مذھبی رہنماوں نے آج نماز عید کے اجتماعات میں رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کو بھرپور طرح سے سراہا ہےجس میں آپ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو عالم اسلام کی ایمرجنسی قراردیا ہے ۔
علامہ ساجد نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی کی اس خاص توجہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ایسے عالم میں جبکہ خود ایران عالمی پابندیوں کا شکار ہے ملت پاکستان اسکی امداد کو کبھی نہیں بھلائے گي۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے ایران کی امداد کو نہایت اہم قراردیتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مصیبت کے ہرموقع پرملت پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے بھی کہا کہ ہم ملت پاکستان کی حمایت میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر ان کا شکریہ اداکرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے ملت پاکستان میں زندگي کی امید پیدا ہوئي ہے۔
ایک اور مذھبی اور سیاسی رہنما مرتضی آقاپویا نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات سے پاکستانی قوم کو چين اور سکون ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button