پاکستانی شیعہ خبریں

رہبر انقلاب اسلامی کا پاکستانیوں کے لئے گریہ،محبت کی عظیم نشانی ہے

 

leader-floodمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کے خطبے میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی طرف سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کو امت مسلمہ کا فوری حل کرنے والا مسئلہ قرار دینے پر اپنے تاثرات کااظہار کیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے جاری کئے جانے والے اپنے تاثرات میں کہاہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نائب برحق امام زمان آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہٰ ای کے بدن میں دھڑکنے والا دل پوری ملت مسلمہ کے درد کو محسوس کرتا ہے۔ 
ان کاکہنا تھا کہ رہبر مسلمین اس زمین پر منجی بشریت امام مھدی کے حقیقی نائب ہیں جو پوری دنیا کے مستضعفین کیلئے دردمند و سوز دل رکھتے ہیں اور رہبر مسلمین اولاد علی  سے ہیں اور اپنے جد امجد کی سیرت پر چلتے ہوئے انسانیت کے دکھ درد کے مداویٰ اور ملجیٰ و ماویٰ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی استکباری قوتوں کے مقابلے میں رہبر مسلمین سید علی خامنہٰ ای کی شخصیت امت مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہیں اور پاکستان کے سیلاب ذدگان کے لیے رہبر مسلمین کی آنکھوں میں جو آنسو ہیں وہ ایک طرف تو ملت مسلمہ پاکستان کیلئے درد کو ظاہر کرتے ہیں وہاں عالمی استکبار امریکہ و اسرائیل کی اس خطے میں پیش رفت کے خطرات کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاکہنا تھا کہ ملت پاکستان کو اس مشکل گھڑی میں جہاں سیلاب ذدگان کی مکمل بحالی تک اپنا حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے وہاں سر وں پر منڈلاتے عالمی استکبار کے بے پناہ مداخلت سے نبرد آزما ہوتے ہوئے علامہ اقبال کی خودی کی راہ کی بھی تدبیر کرنا چاہیے ۔انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین رہبر مسلمین کی بصیرت و شخصیت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی اس اہم ترین انسانی، اخلاقی و مذہبی زمہ داری کو بنحوے احسن پورا کرے گی( انشاء اللہ)۔
واضح رہے کہ روز عید الفطر کو تہران میں عید کے اجتماع میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (حفظ اللہ تعالیٰ)نے عید کے خطبوں میں ارشاد فرمایا تھاکہ امت مسلمہ کے کئی اہم مسائل ہیں تاہم امت مسلمہ کا سب سے اہم مسئلہ پاکستان کا سیلاب ہے جس کے سبب دو کروڑ سے زائد عوام اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں ،اور ہماری امداد کے منتظر ہیں،رہبر انقلاب اسلامی نے خطبوں میں امت مسلمہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی)سمیت تمام مسلمانان عالم اور ملت ایران سے کہا کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں،یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب آپ خطبہ فرما رہے تھے تو پاکستانی عوام کے سیلاب متاثرہ ہونے کے باوجود روزہ رکھنے کے حالات کو بیان فرماتے ہوئے آپ گریہ فرمانے لگے اور اللہ تعالیٰ سے اس مصیبت کے جلد ٹلنے کی دعا فرمائی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button