پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے تنویر عباس شہید
کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کے رہائشی چالیس سالہ تنویر عباس کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے اتوار کی شب فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رضویہ سوسائٹی کے رہائشی چالیس سالہ تنویر عباس رضوی ولد کاظم حسین رضوی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید تنویر عباس کو کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت گولیوںکا نشانہ بنایا جب وہ رضویہ چورنگی پر واقع ایک جوس کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے،واضح رہے کہ شہید کے سینہ میں دل کے اندر گولی لگنے سے شہادت واقع ہوئی،واقع کے فوراً بعد شہید کے جسد خاکی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئے،شہید نے سوگواران میں تین بچے اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے۔شہید تنویر عباس کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد نماز ظہرین رضویہ مسجد و امام بارگاہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ مولانا باقر زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں شہر بھر سے سینکڑوں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی،شہید کے جسد خاکی کو لبیک یاحسین علیہ السلام اور آہوںاور سسکیوں میں سپر ہائی وے پر قائم وادیئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔