پاکستانی شیعہ خبریں
شہداء کا نعم البدل کچھ بھی نہیں،اللہ تعالیٰ ہمیں شہدائے قدس ریلی کی طرح شہادت نصیب فرمائے
کوئٹہ:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے کوئٹہ میں سانحہ القدس ریلی میں شہیدہونےوالوں کے خانوادوں سے ملاقت کی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں کوئٹہ میں شہدائے القدس ریلی کے خانوادوں سے ملاقات کی اور شہدائے القدس ریلی کی شہادت پر ہدیہ تعزیت پیش کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں میں علامہ امین شہیدی،علماہ
مقصودڈومکی،مولانا غلام شبیر بخاری،مولانا سید ہاشم موسوی،مولانا عابد بہیشتی،سرفراز حسینی کے علاوہ رحمان شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔