پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ یوم علی(ع)،پنجاب بھر میں چہلم شہداء کے پروگرام کا سلسلہ جاری

mwm_2مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں سانحہ یوم علی علیہ السلام لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں مجالس اور چہلم شہدائے یوم علی (ع)کے پروگرامات کا آغاز ہو چکاہے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مظہر جعفری نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں شہدائے یوم علی علیہ السلام لاہور کے چہلم کے سلسلہ میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے جو کہ تین اکتوبر سے شروع ہوا ہے،تاہم یہ سلسلہ دس اکتوبر تک جاری و ساری رہے گا جبکہ مرکزی پروگرام دس اکتوبر کو ناصر باغ لاہور میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے شیعہ عمائدین شہدائے یوم علی علیہ السلام لاہور کے چہلم میں شریک ہوں گے ،اور شہداء سے تجدید عہد کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ مومنین سے اپیل کرتے ہیں کہ لاہور میں منعقد ہونے والے مرکزی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ملت کی بیداری کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button