پاکستانی شیعہ خبریں
شہدائے یوم علی (ع )لاہور،و شہدائے القدس ریلی کوئٹہ، چہلم دس اکتوبر کو لاہو ر میں ہو گا

دوسری جانب 23رمضان المبارکو جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کوئٹہ میں نکالی جانے والی القدس ریلی پر صہیونی ایجنٹ دہشتگردوں نے حملہ کر کے ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس کو شہید کر دیا تھا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ذخمی ہوئے تھے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پنجاب میں گذشتہ کافی عرصے سے کالعدم دہشت گرد تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی نسل کشی میں ملوث ہیں تاہم حکومت پنجاب ابھی تک کسی بھی سانحہ میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی ہے،اسی طرح صوبہ بلوچستان کی حکومت بھی دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے جس کی واضح مثال یوم القدس ریلی میں ہولناک دھماکے کے بعد ایف سی حکام اور انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے شرکائے القدس ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں درجنوں افراد کی شہادت واقع ہوئی۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق دس اکتوبر کو ناصر باغ لاہور میں منعقد ہونے والے شہدائے یوم علی (ع)لاہور اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کے چہلم کے پروگرام کو مجل وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ترتیب دیا ہے تا کہ شہداء سے اظہار تجدید عہد کیا جائے اور دشمنان اسلام و پاکستان کی ملک دشمن و اسلام دشمن سرگرمیوں کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں۔
ناصر باغ میں شہداء کے چہلم کے مرکزی اجتما ع میں ملک بھر سے شیعہ علمائے کرام،اکابرین ملت جعفری سمیت شہدائے یوم علی (ع)لاہور اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کے خانوادے بھی شریک ہوں گے۔