پاکستانی شیعہ خبریں
آئی ایس او پاکستان کا چالیسواں کنونشن،رحمان شاہ مرکزی صدر منتخب

رپورٹ کے مطابق تنظیم کے سالانہ چالیسویں کنونشن کا آغاز جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد ہوا،اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس پاکستان نے اسکاؤٹس سلامی سے کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر اوع دیگر اعلیٰ عہدیداروں سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کو اسکاؤٹ سلامی پیش کی۔بعد ازاں کنونشن میں تربیتی و تدریسی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہا تاہم ہفتے کے روز معرفت امام مہدی عج کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سےہزاروں امامیہ طلباء نے شرکت کی جبکہ علمائے کرام میں مولانا حیدر عباس،مولانا حیدر علی جوادی،علامہ مقصود ڈومکی،مولانا شبیر بخاری،مولانا حسنین گردیزی و دیگر نے خطاب کیا۔
معرفت امام مہدی کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے آنے والے ہزاروں امامیہ طلاب نے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کرتے ہوئے رحمان شاہ کو سال 2010-2011کے لئے مرکزی صدر منتخب کر لیا،واضح رہے کہ تنظیم کا کنونشن جمعہ کے روز شروع ہو کر اتوار کی دوپہر کو اختتام ہو گیا۔