دنیا

ترکی، فلسطینی عوام سے یکجہتی، KFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند

شیعہ نیوز: فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے تحت ترکی میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی KFC کی تمام شاخیں بند کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں صہیونی مظالم کی وجہ سے عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی حامی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی، پینٹاگون کی تصدیق

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی KFC کی ذیلی شاخ ایش گیدا عوامی سطح پر بائیکاٹ کی وجہ سے دیوالیہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اس کے تحت کام کرنے والی تمام 537 شاخیں بند کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایش گیدا نے 7.7 ارب ترک لیرا کے قرض کے باعث دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان شاخوں کی بندش سے لگ بھگ سات ہزار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ KFC نے 1989 میں ترکی میں اپنے آپریشنز شروع کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button