پاکستانی شیعہ خبریں

ناصبیوں کی دہشت گردی،کوئٹہ اور کراچی میں دو شیعہ شہید

پاکستان کے صوبائی دارالحکومتوں کوئٹہ اور کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوںکی دہشت گردی سے دو شیعہ شہید ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات کی صبح 8بجے برکت میڈیکل اسٹور کے مالک حاجی ادریس کوتوغی روڈ سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاجس پر مزاحمت کرنے پر انکا محافظ محمد علی شہید ہوگیا۔دوسری جانبکراچی میں معروف نوحہ خواں رضی رضوی مرحوم کے بیٹے کونارتھ کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور درندہ صفت دہشت  گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معروف نوحہ خواں مرحوم رضی رضوی کے جوان سال بیٹے کو ناصبی دہشت گردوں نے گھر سے جاتے ہوئے گھات لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے شہید کر دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ میں ملت جعفریہ کے درجنوں بے گناہ نوجوان کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکت جھنگوی کے یذیدی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button