پاکستانی شیعہ خبریں

فروغ عزاداری کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

mwm_2مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ،صوبائی سیکرٹری جنرل مولا نا مختار امامی،سکھر کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد اللہ مطہری اور حیدر آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا غلام رضا نے کہاہے کہ حکومت محرم الحرام میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے پروگراموں کے لئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائے ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فروغ عزاداری کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں اور دشمن کی کجسی بھی سازش کو کامیاب  نہیںہونے دیں گے،ان کاکہنا تھا کہ عزاداری تشیع کا اہم ترین جز ہے اور شہدائے ملت جعفریہ نے اسی عزاداری کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیاہے جس کو زندہ رکھنا آج ہماری اولین ذمہ داری ہے،انکاکہنا تھا کہ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج دشمن اسلام امریکہ اور اسرائیل اپنے گھناؤنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو رہے ۔انہوںنے مزیدکہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ ملک بھر میں عزاداری کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے انتظامات کئے جائیں کہ جس سے دہشت گردوں کو حوصلے پست ہوں ،اس موقع پر انہوںنے مسلم امہ کے اتحاد پر بھی زور دیا اور اتحاد کو دشمن کے خلاف ایک مضبوط ہتھیار سے تشبیہ دیا،
رہنماؤںنے ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کی بھی شدید مذمت کی ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذکی عابدی ،میثم رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما صوبہ سندھ کے مختلف علاقہ جات کے دورے پر ہیں جس میں نواب شاہ،سکھر ،لاڑکانہ،ڈادو سمیت دیگر علاقوں کے دورہ جات کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button