پاکستانی شیعہ خبریں

امام حسین(ع)کا موقف آج بھی پوری رعنائیوں کے ساتھ رقم ہے

allama_sajjid_ali_naqviمعروف شیعہ عالم دین اور اسلامی تحرک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ امام حسین(ع)کا موقف آج بھی پوری رعنائیوں کے ساتھ رقم ہے،آپ علیہ السلام نے اپنے قیام کے اہداف و مقاصد واضح فرمائے تھے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ عالم دین اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف ماتمی انجمنوں ،تنظیموں اور عزاداروں کے وفد سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اصلاح کا سوال بذات خود اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ فساد موجود ہے ،انتشار وافتراق برپاہے اور بگاڑ کی کیفیت ہے ،لہذٰا ان برائیوں کے خاتمے کی اصلاح کی ضرورت ہے ۔
علامہ ساجد علی نقوی کاکہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے خطبات میں اپنا موقف واضح کرنے کے لئے کئی مرتبہ اس دور کی صورتحال ،کیفیت اور حالات کی نقشہ کشی اور منظر کشی فرمائی،،ان کاکہنا تھا کہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلامکے ان ارشادات نے واضح کر دیا کہ آپ علیہ السلام کی جس وجہد کا مقصد ،آپ کا قیام ،آپ علیہ السلام کی شہادت اور پھر آپ علیہ السلام کے خانوادے کے پا بہ زمجیر طویل سفر کا مقصد ذات،مفادات،شہرت،دولت یا فقط حکومت یا نمود ونمائش نہیں تھے،بلکہ صرف اور صرف اصلاح امت تھے۔
شیعہ رہنما کاکہنا تھا کہ تعلیمات و سیرت امام حسین علیہ السلام کی روشنی میں اصلاح کا سلسلہ ماضی میں بھی جاری رہاہے اور اب بھی جاری و ساری ہے ،انہوںںے کہا کہ تمام انفرادی،اجتماعی ،معاشرتی اور سیاسی و سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اصلاح امت کا بنیادی فریضہ انجام دیا جائے ،اور اس جد وجہد میں اگر پیروان سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑے ت ودریغ نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button