
خاندان رسالت بنو ہاشم کی فضیلت کیوں بیان کی؟ سعد اور معاویہ نے ایف آئی آر درج کروادی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاندان بنو ہاشم جو کہ خاندان رسالت ہے کہ تعریف بیان کرنا بھی جرم قرار دیا جانے لگا۔ ملک میں رسول ﷺو آل رسولؑ سے عداوت رکھنے والےناصبی سرگرم ہوگئے۔پولیس ناصبیوں کی درخواست پر ایف آئی آر کاٹنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں اسلام دشمن بنو امیہ کے مقابل خاندانِ رسالت ؐ کی فضیلت بیان کرنے پر ایک اہل سنت بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے سجادہ نشین دربار عالیہ شیخ جنید ہاشمی یاسر وقار شاہ پر بھی سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری عناصر کی جانب سے مقدمہ درج کروادیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں یزید ملعون اور پلید کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا
فیس بک پر بنو امیہ کے مقابل خاندانِ رسالتؐ کی فضیلت کا اظہار واقرار کرنے کو جرم قرار دیتے ہوئے تھانہ سٹی کبیر والا پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی کارندوں سعد ولد محمداظہرسکنہ عید گاہ کبیر والا اور کے ساتھیوں احمد معاویہ ولد محمد انور اور محمد کامران ولد دوست محمد کی مدعیت میں اہل سنت ولجماعت بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے سجادہ نشین دربار عالیہ شیخ جنید ہاشمی یاسر وقار شاہ کے خلاف بھی توہین رسالتؐ اور توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے۔
یاسر وقار شاہ نے خاندان رسالت بنو ہاشم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فیس بک پر اسٹیٹس لگایا کہ ” بنی ہاشم کی فصاحت و بلاغت کیوجہ سے بنو امیہ کو ہمیشہ تاریخ میں ذلت و رسوائی نصیب ہوئی ‘‘جس کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف توہین صحابہ کی ایف آئی آر درج کروادی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے 11 دہشتگرد واصل جہنم کردیے
ان الفاظ کی وجہ سے اور خاندان رسولؐ بنی ہاشم کی فضلیت بیان کرنے پر توہین صحابہ کی ایف آئی آر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس وقت پاکستان پر یزیدیوں اور بنو امیہ کے وارثوں کی حکومت ہے ورنہ یہ ظلم کسی دور حکومت میں نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سےبغیر کسی تحقیق و تصدیق کےمقدمات کا اندارج باعث تشویش اور قابل مذمت ہے ۔