پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کربلا گامے شاہ،ایک اور ذخمی شہید

karbala_gamy_shahپاکستان کے صوباءی دارلحکومت لاہور میں یوم علی علیہ السلام۲۱رمضان المبارک  کو مرکزی جلوس عزاء میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے نتيجہميں زخمي ہونے والا شیعہ نوجوان اشفاق حسین شدید ذخمی ہو گیا تھا تاہم ذخموں کی تاب نہ لاتے ہؤے گذشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال میں شہید ہو گیا ہے ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھاٹي گيٹ کا رہائشی اشفاق حسين اکیس رمضان المبارک کو يوم علی علیہ  السلام  کے مرکزي جلوس عزاء ميں خودکش دھماکوں کے نتيجہ ميں زخمي ہو گيا تھا اور میو اسپتال ميں زیرعلاج تھا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ساتھی شہداء کے قافلہ میں شامل ہو گیا۔پوليس نے کارروائي کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دي ہے۔
واضح رہے کہ اکیس رمضان المبارک کو یوم علی علیہ السلام کے موقع پر کربلا گامے شاہ کے باہر عزادروں کے اجتماع میں دو خودکش حملے ہوئے تھے جن میں فوری طور پر پنتالیس کے زیادہ عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے،جبکہ گذشتہ روز اشفاق حسین کی شہادت کے بعد شہداء کی تعداد ۵۲ ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button