پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ بے گناہ جوانوں کو رہا کیا جائے،ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

prees_confمعروف عالم دین اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے حکومت کو متنبہ کیاہے کہ اگر کراچی سے لا پتہ کئے گئے شیعہ بے گناہ جوانوںکو فی الفور بازیابنہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی پریس کلب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لا پتہ کئے گئے شیعہ بے گناہ نوجواں کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب  سے گذشتہ دس روز سے شہر کے مختلف علاقوں سے لا پتہ کئے گئے بے گناہ اور معصوم شیعہ نوجوانوں کو فی الفور بازیاب نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے اور حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔
علامہ حسن ظفر نقوی کاکہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروںکی جانب سے یوم عاشورا امام حسین علیہ السلام کے بعد سے کراچی کے مختلف علاقوں بشمول جعفر طیار،فیڈرل بی ایریا،اورنگی ٹاؤن،کینٹ،نیو کراچی کے علاقوںسے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریاں قابل مذمت فعل ہے جس پر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ان کاکہنا تھا کہ اس سے قبل بھی حکومتی ایجنسیوں اور قانوننافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ نشتر پارک کے بعد کئی بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو لا پتہ کر کے سازش کا حصہ بنانے کی گھناؤنی کوشش کی تھی تاہم حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ شیعہ جوانوںکے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف تو سانحہ عاشورا اور سانحہ اربعین سمیت دیگر کئی اہم واقعات کہ جن میں معصوم شیعہ افراد کو شہید کر دیا گیا ان کے قاتلون اور دہشت گردی میںملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوںکے خلاف کریک ڈاؤن حیرت انگیز اور شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوںکو انکاؤنٹر یعنی جعلی پولیس مقابلوںمیں شہید کئے جانے کے خطرات بھی لا حق ہیں تاہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ جلد از جلد بے گناہ شیعہ نوجوانوںکو بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
انکاکہنا تھا کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروںنے کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن سے حسنین عباس،پرویز زیدی،دو بھائیوں تنویر عباس اور مظہر عباس جو کہ نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں جبکہ نیو کراچی کے رہائشی سکندر اور جہانگیر کے علاوہ ابرار اور الی مہدی جو کہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشی ہیں گذشتہ کئی دنوں سے گرفتار کر کے لا پتہ کر دیاہے اور انھیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔
انہوںنے صدر پاکستان آصف زرداری،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک،وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزاسے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس طرح کی گھنناؤنی کاروائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button