پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان:ایک اور شیعہ پروفیسر شہید

safdar_shaheedڈیرہ اسماعیل خان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشتگردوںنے حملہ کر کے ایک اور شیعہ ٹیچر اشفاق حسین بلوچ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان وہابی ناصبی دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے ایک اور شیعہ اسکول ٹیچر اشفاق حسین کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ناصبی دہشتگردوں نے شہید اشفاق حسین پر حملہ منگل کی صبح 9بجے اس وقت کیا جب وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اسکول کے لئے جا رہے تھے،شہید ہر حملہ ملتان روڈ پر کیا گیا،شہید کے جسم اور سر میں گولیاں لگی ہیں جس کے سبب ان کی شہادت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز تقریباً 18گھنٹے قبل ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ پروفیسر منیر حسین جو کہ گومل یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button