
کراچی (شیعت نیوز) گزشتہ شب کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے نوجوان وسیم حیدر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل شہداء کربلا انچولی سوسائٹی میںادا کردی گئی ہے،اطلاعات کے مطابق شہید وسیم حیدر کی عمر 30 سال تھی انکو جمعرات
کے روز 7 بجے کے قریب ایف سی ایریا کے مقام پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔نمازہ جنازہ کے بعد شارع پاکستان پر شہید کے جنازے میں احتجاج بھی کیا گیا،بعد از شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو کر شہید کو وادی حسین قبرستان میں دفنانے کے لیے لے گئے۔