Uncategorized

علامہ ناصر عباس قتل کیس، رحیم یار خان سے لشکر جھنگوی کا سینیئر لیڈر غلام رسول شاہ گرفتار

علامہ ناصر عباس قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے اور لاہور پولیس نے رحیم یار خان سے کالعدم لشکر جھنگوی کے سینیئر رہنما غلام رسول شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے لاہور سے گرفتار ہونے والے 2 ملزموں سے تفتیش کے بعد غلام رسول شاہ کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام رسول شاہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحق کا دست راست ہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس پر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید دباؤ ہے، جس پر پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button