Uncategorized

(ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، علامہ اظہر حسین کاظمی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم (جھنگ

شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر)۔ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، نبی پاک (ص) کی ولادت کائنات کے لئے بہت بڑی سعادت ہے، آمد رسول (ص) پر قوم متحد ہو جائے، رسول کریم (ص) کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی نے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، ربیع الاول کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وہ دل جہنمی ہے جس میں حب رسول (ص) کی خوشبو نہیں، آمد مصطفی (ص) پر دنیا متحد ہو سکتی ہے، آپ (ص) کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے اور جن کی شریعت سے بے انصافی اور ظلم کے سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر جنت کا خزینہ ہوتا ہے جس میں ذکرمدینہ ہوتا ہے، ذکر خدا اور ذکر مصطفی (ص) دلوں کو زندہ کھنے کا ذریعہ ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button