Uncategorized

مخصوص لابی ملک میں مذہبی خونریزی اور انتشار چاہتی ہے، مجاہد عبدالرسول

شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے سیالکوٹ میں قرآن پاک جلائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سیالکوٹ میں قرآن پاک اور مزارات کو آگ لگانے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، بعض قوتیں مذہبی اشتعال انگیزی سے پرامن فضاء کو کشیدہ کرنا چاہتی ہیں، امت مسلمہ کو اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے، مذہبی جماعتوں اور علماء کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، مقامی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو اصل حقائق سامنے لانا ہوں گے، ایک مخصوص لابی ملک میں مذہبی خونریزی اور انتشار چاہتی ہے۔

عوام اپنے اکابر، علماء اور مشائخ سے مکمل رابطے میں رہیں کسی افواہ اور شرانگیزی کا شکار نہ ہوں، پاکستان کا ایک ایک اینچ ہمارے اکابر کی امانت ہے، ملک میں امن، محبت بھائی چارگی اخوت اور روادری کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزارات، مساجد اور علماء مشائخ کو نشانہ بنانے والوں کے عزائم خطرناک ہیں اتحاد اور یکجہتی سے ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی تشویش ہے گوجرانوالہ میں مزارات اور ہمارے 7 افراد کو قتل کیا گیا تاحال تحقیقات مکمل نہیں کی گئی ہیں جس پر بھی تشویش ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button