پاکستانی شیعہ خبریں

اربوں کے مضاربہ سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار

 شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) لوگوں کو رقم تین گنا کرکے دینے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لوٹنے کے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم شفیق الرحمن کو سائٹ ایریا سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے لوگوں کو ٹرپل شاہ فراڈ میں 80ارب روپے کا چونا لگایا تھا، اور اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر اگست 2013ء سے لاپتا ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفیق الرحمن کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی سی آئی اے نے کی۔ ملزم گزشتہ سات برسوں سے اس کاروبار میں ملوث تھا۔ یاد رہے کہ مضاربہ سکینڈل میں ملوث کالعدم جماعتوں کاجال پورے ملک میں پھیل چکا ہے جو شہریوں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button