Uncategorized
سیکولر نظام تعلیم کی سازش ناکام بنا دیں گے، اہلسنت رہنما
شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کیطرف سے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات سے مطالعئہ پاکستان کا اخراج کی مذمت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل بھکر کے راہنماوں طارق محبوب، عمار سلیمانی سعید، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ مطلوب رضا، مفتی محمد حسیب قادری، ارشد جاوید مصطفائی، اسد رفیق رضوی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، ملک بخش الہی اور میاں فہیم اختر نے کہا ہے حکمران غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اہلسنت رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عربی کا امتحان نہ لینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نصابِ تعلیم کو سیکولر بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی گی، حکمران غیرملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے نظامِ تعلیم کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ان اسلام دشمن سازشوں کی مزاحمت کی جائیگی