Uncategorized

طالبان کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کا دائرہ کار مشخص کیا جائے، علامہ عارف واحدی

 شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ آئین اور سسٹم کے باغی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا دائرہ کار مشخص کیا جائے، واضح کیا جائے کہ یہ مذاکرات آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کئے جائیں گے یا ماورائے آئین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فساد اور انارکی کا حل موجود ہے، اس حل کی طرف جانا ہوگا، جو لوگ ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ملک کے طول ارض میں فساد برپا کر رہے ہیں ان پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے اور سنجیدگی کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں جاری دہشت گردی کے ہاتھوں عاجز آچکے ہیں، ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے حکومت کو بطریق احسن نبھانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button