شہدائے یوم القدس کوئٹہ کے اہل خانہ میں امداری رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے
شیعہ نیوز (کوئٹہ) شہدائے یوم القدس کوئٹہ کے اہل خانہ میں امداری رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کے چیک ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں خانوادہ شہداء میں تقسیم کئے گئے۔ کل اکتیس شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے گئے۔ باقی لواحقین میں چیک دستاویزات مکمل ہونے پر تقسیم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر معزز مہمانان چیف آف ہزارہ قبائل جناب سردار سعادت علی، جناب حاجی قیوم علی چنگیزی، جناب مظفر علی چنگیزی، جناب پروفیسر تاج، رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ہاشم علی موسوی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل جناب سید عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی نے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے۔ دیگر مہمانوں میں کونسلر کربلائی عباس علی، کونسلر سید مہدی، ایم ڈبلیو ایم کابینہ کے کامران علی، غلام مہدی اور دیگر احباب نے بھی شرکت کیں۔