پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دشمنِ ذکر نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کا ایک اور شرمناک اقدام

ایسا ہی ایک اور واقعہ تین روز قبل گجرانوالہ میں پیش آیا کہ جہاں متعصب پولیس انتظامیہ نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے

شیعہ نیوز: دشمنِ ذکر نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کا ایک اور شرمناک اقدام، گوجرانوالہ کی یزیدی پولیس کا بدترین انتقام، امام بارگاہ کے اندر مجلس کروانا جرم بنا دیا، ایف آئی آر درج،سید زادیاں اور خواتین بھی مقدمے میں نامزد۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی متعصب پنجاب پولیس اپنی اہل بیتؑ اور شیعہ دشمنی سے باز نہ آئی، خود کو بڑا لبرل اور ڈیموکریٹ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرنے والی مریم نواز کی حکومت میں بھی عزاداری نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ کے خلاف انتقامی اقدامات جاری ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ تین روز قبل گجرانوالہ میں پیش آیا کہ جہاں متعصب پولیس انتظامیہ نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ امام بارگاہ کے اندر مجلس کی اجازت نہیں لی گئی –

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مولوی خالد فیس بک پر محبت کے بعد حسینہ کی تلاش میں سکھر پہنچ کر مشکل میں پڑگیا

ایف آئی آر کی کاپی شیعہ نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق امام بارگاہ گلستان معرفت کالج روڈگجرانوالہ میں مجلس عزا جاری تھی اور مدعی مقدمہ سب انسپیکٹر بلال احمد نے بمعہ ساتھی اہلکاروں موقع پر پہنچ کر امام بارگاہ کی چار دیواری میں جاری مجلس عزا کا اجازت نامہ طلب کیا جس پر متنظمین نے اجازت نامہ دکھانے سے انکار کردیا۔

پولیس نے منتظمین مجلس کے 22 افراد بشمول ایک سید زادی انعم فاطمہ، ذاکر اہل بیت حشمت رضا بہلول آف ملتان اور 200 سے 225 عزاداروں کے خلاف 16 ایم پی او ، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 186، 353اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

پنجاب حکومت اور ریاست پاکستان جواب دے کہ کیا پاکستان میں اپنی عبادت گاہ میں عبادت کرنے کیلئے بھی اجازت نامہ درکار ہے ؟ کیا مساجد میں پانچ وقت کی نماز کے علاوہ عبادت کیلئے پہلے اجازت نامہ طلب کیا جائے گا ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button