پاکستانی شیعہ خبریں

شہید اعتزاز حسن نے ثابت کردیا کہ انسانیت کو بچانے کیلئے ہم جانیں لٹانے سے نہیں ڈرتے، توقیر حسن

شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے صدر توقیر حسن نے شہید اعتزاز حسن کے والدین اور اساتذہ کی تربیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نے سینکڑوں جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کرکے شجاعت کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے ۔شہید اعتزاز حسن نے ثابت کر دیا ہے مکتب اہل بیت کے ماننے والے ہی انسانیت کو بچانے کے لیے آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا، جس میں انھوں نے ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے طالب علم شہید اعتزاز حسن کے خانوداے کی خدمت میں اظہار تعزیت پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button