پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد، مرکزی رہنماؤں کا خطاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے شعبہ تربیت اور تنظیم سازی کے زیر اہتمام المحسن ہال میں دو روزہ تربیتی وتنظیمی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا، ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا جبکہ تلاوت مولانا صادق جعفری اور نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت سید میثم عابدی نے انجام دیئے، ورکشاپ میں کراچی کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کو دین شناسی پر زور دیا اور کہا کہ ایک دینی سیاسی تنظیم کے کارکنان کی اولین ذمہ داری ہے کہ رسول اللہ (ص) کے بتائے ہوئے راستوں کو معاشرے میں رائج کرنے سے پہلے خود اپنی اصلاح کرے، کیونکہ جو شخص خود راہ راست پر نہ ہو اس کو کوئی حق نہیں کہ وہ معاشرے کی اصلاح کا ذمہ اٹھائے، لہٰذا ہمیں اپنی تنظیمی کارکنان کی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنی اور ایسا ماحول تشکیل دینا ہے کہ جہاں خودسازی کی طرف ہر شخص از خود گامزن ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نہ فقط اہل تشیع بلکہ تمام مظلوموں کے دل کی آواز ہے، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اپنے اندر قوت جاذبہ کو پروان چڑھائیں اور قوت دافعہ سے دوری اختیار کریں، گھر گھر وحدت کا پیغام پہچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں، گروہ بندی، شخصیت پرستی اور تنظیم پرستی بدعت ہے اس سے اجتناب برتا جائے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا اولین مقصد الٰہی معاشرے کا قیام ہے، اس کیلئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ خدا کے بتائے ہوئے احکام کو ہم اپنے نفس کی اصلاح کیلئے نافذ کریں، ایم ڈبلیو ایم نے جس دینی سیاسی تحریک کا آغا ز کیا ہے اس کا مرکز کربلا ہے اور ہم نے کربلا کو اپنا آئیڈیل بنا کر معاشرے میں کربلائی احکام کی ترویج کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنا ہے، کربلا ہمیں ہر دور میں ہمیں باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہے اور مجلس وحدت مسلمین کربلا کے راستے پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button