اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد نقوی نے NA133میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل (اسلامی تحریک) کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے NA133کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل جو اسلامی تحریک کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے کے ایک وفد نے مسلم لیگ ن کر رہنما خواج سعد رفیق کے دفتر میں ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی جس کے بعد شیعہ علماء کونسل نے اپنے سربراہ علامہ ساجد نقوی کی جانب سے NA133کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک کا سیاسی اتحاد، ایک نئی سازش

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا کہنا تھا کہ عوام بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں اور ن لیگ کی امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے وفد میں قاسم علی قاسمی، امیر عباس مرزا، سید جعفر علی شاہ، امیر عباس بھٹی، چوہدری صغیر عباس ورک، حافظ واجد نقوی، سید فاطر عباس نقوی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے چوہدری یاسین سوہل، میاںنصیر احمد اور چوہدری سجاد شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے NA133کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button