Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کے اپیل پر ملت جعفریہ پاکستان آج میلاد کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں گے

شیعہ نیوز( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کے اپیل پر ملت جعفریہ پاکستان آج میلاد کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں گے ہر اضللاع میں جلوس کے راستوں پر استقبالیہ کیمپس اور شرکاء  گُل پاشی اور نیاز کا اہتمام بھی کریں گے لاہور میں مرکزی استقبالیہ کیمپ چوک رنگ محل چائینہ ہاوُس کے سامنے لگایا گیا ہے جہاں علماء کرام جلوس کے شرکاء کا اسقبال کریں گے 
ملتان میں مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے اسی طرح شیخوپورہ، فیصل آباد ،سرگودھا،جھنگ،چینوٹ،گوجرنوالہ،جہلم،راوالپنڈی،اٹک،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،مظفرگڑھ،گجرات،ساہیوال،پاکپتن،میانوالی،وہاڑی،سمیت دیگر شہروں میں بھی میلاد کی جلوسوں میں شرکت اور شرکاء جلوس کیلئے استقبالیہ کیمپس  کا اہتمام کیا گیا ہے
بلوچستان ،خیبر پختونخواہ، سندھ میں بھی میلاد کے جلوسوں کا استقبال اور بھر پور شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام شاندار جلوس میلاد مصطفیۖ کا اہتمام کیا گیا ہے 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button