پاکستانی شیعہ خبریں

شہید ڈاکٹر آصف حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی کے علاقے بفرزون میں ڈائگناسٹک سینٹر پرگزشتہ رات دہشتگرد کالعدم شدت پسندوں کی فائرنگ سےشہید ہونے والے  ڈاکڑ آصف حسین شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گی۔یاد رہے کہ  کراچی کے علاقے بفرزون میں ڈائگناسٹک سینٹرپر امریکی سعودی نواز  کالعدم شدت پسندوں  کی فائرنگ سے ڈاکڑ آصف حسین شہید ہو گئےتھے۔  دہشتگردوں نے شیعہ ڈاکٹر سید آصف حسین کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ بفرزون میں ڈائگناسٹک سینٹر میں مریضوں علاج میں مصروف تھے اور اپنا کام انجام دے رہے تھے کے دہشتگرد وں نے کلینک کے اندر گھس کر اندھادہند فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر سید آصف حسین موقع پر شہید ہوگئے ۔جنہیں ضیاالدین ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد شہید کی میت کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں سے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتتقل کردی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button