پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، سلفی دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سید کامران نقوی شہید

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ میں امریکی پے رول پر پلنے والے سلفی دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سید کامران حسین نقوی ولد افضال حسین مشہدی شہید ہوگئے ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق  سلفی دہشت گردوں نے سید کامران حسین کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنے فرائض پر مامور کام انجام دے رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار  سلفی دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کرردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید کے جسد خاکی کو کورنگی جی ایریا کے امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔شہید اے ایس آئی سید کامران حسین نقوی کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button