پاکستانی شیعہ خبریں

مزار کے قریب سے تین لاشیں برآمد

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ایک مزار کے قریب سے تین افراد کی تشدد شدہ لاشیں ملی ہیں ۔ ملیر شرافی گوٹھ میں الفلاع ندی سے پیر کی صبح تین لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے لاشیں ملی ہیں اس سے چند فرلانگ دور ولایت شاہ نامی بزرگ کا مزار ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کی عمریں پچیس سے تیس سال ہے اور شلوار قمیض پہنے ہوئے ہیں۔
تینوں لاشیں جناح  ہپستال پہنچائی گئیں جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں تشدد کے بعد قریب سے گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ یاد رہے کہ سات جنوری کو کراچی کے مضافاتی علاقے گلشنِ معمار کے قریب واقع ایک مزار سے چھ لاشیں ملی تھیں جن کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ ادھر رینجرز اور پولیس کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کے دوران 127 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button