پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

 شیعہ نیوز (کوئٹہ ) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد افغانستان سے سرحدی شہر چمن کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گئے ہیں اور وہ صوبے کے مختلف شہروں میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سکیورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت اور شہر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بنوں اور راولپنڈی میں دھماکوں کے بعد اب پورے ملک میں دھماکوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ کوئٹہ کے حساس مقامات اور بارونق علاقوں میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جو علاقے میں آنے والوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button