پاکستانی شیعہ خبریں
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سےکالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز(کوئٹہ ) پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق کل بروز جمعہ چوبیس جنوری سے یہ کارروائی جاری تھی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی کے دوران ایک گھر کا محاصرہ کیا جہاں موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔مسلح افراد نے جب فرار ہونے کی کوشش کی تو جوابی کارروائی میں تین مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔ مکان کی تلاشی پر دو کلاشنکوف، ایک پستول، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس مکان میں دیگر افراد بھی موجود تھا یہ یہ کہ سیکیورٹی فورسز نے کسی کو اپنی حراست میں بھی لیا ہے۔