پاکستانی شیعہ خبریں

کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، سات ملزمان گرفتار

شیعہ نیوز (کراچی) کورنگی بلال کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 ملزمان گرفتار کرلیے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا  تعلق کالعدم  شدت پسندتنظیم سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ملزمان متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہیں  جب کے  ملزموں سے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں بھی   پولیس نے مقابلہ کے بعد 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا ہے. ملزمان کو مزید تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں.
جب کے کراچی میں جاری آپریشن کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پہلے دہشت گرد حملے کرتے تھے اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں اور ایک سے 2 سال کے درمیان دہشت گردی کا صفایا ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button