پاکستانی شیعہ خبریں

میڈیا میں آنیوالے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے بنیاد ہیں، ایرانی قونصلیٹ

شیعہ نیوز(کراچی) کراچی میں قائم اسلامی جمہوری ایران کے قونصل خانے سے جاری بیان بھی جاری کیا  گیا ہے کہ میڈیا میں آنے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے بنیاد ہیں، الزامات فرقہ واریت کی اصل وجہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ ایرانی قونصل خانے کی جانب سے انچارج سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل اور فرقہ واریت کے مسئلے پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات پاکستان اور ایران کے اچھے تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تفرقہ سے صرف مسلم دشمن قوتوں کا فائدہ ہے جبکہ ایران مسلمانوں میں اچھے تعلقات کو فروغ دیتا آیا ہے۔
 ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی کمرشل اتاشی ستار سلطان شاہی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی تہذیب و ثقافت اور تاریخ مشترکہ ہے، 900 میل طویل سرحد کی موجودگی ہمیشہ ہمیں یکجا رکھے گی، 50 لاکھ آبادی رکھنے والا شہر مشہد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں کراچی کی مدد کرسکتا ہے، ایران ہر سال پاکستان سے مشہد جانے والے زائرین کو 20 ہزار ویزے جاری کرتا ہے، ایرانی قوم پاکستان کے لوگوں سے بے انتہا محبت کرتی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا کہ کراچی کی آبادی دو کروڑ افراد پر مشتمل ہے، اس لیے اس شہر کی ضروریات بھی بہت زیادہ ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ ثقافتی، تجارتی، اقتصادی وفود اور ماہرین کا تبادلہ کیا جائے گا تاکہ ایران کی ترقی اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button