پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم جماعتوں کی تخریب کاری کا خدشہ، گومل یونیورسٹی میں تمام ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پر پابندی

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کو کالعدم جماعتوں کے تخریب کاروں کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعتوں کے تخریب کاروں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے کچھ مطالبات بھی رکھے ہیں۔ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔  وائس چانسلر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر نے ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی غیر معینہ مدت تک نافذ رہے گی، جبکہ نیا سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button