Uncategorized

خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک، فوجی سمیت متعدد زخمی

شیعہ نیوز (خانیوال)حکومت کا دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا ڈھونگ جاری دہشت گرد اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں ایک خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک فوجی سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ جمعے کی شام خانیوال کے چھمب کلاں کے علاقے میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق، پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکے پر روکے جانے پر کالعدم جماعت کے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔مقامی پولیس کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار وہاڑی سے ایک مشتبہ گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے جس میں خودکش حملہ آور سوار تھا اور انھی اہلکاروں کے کہنے پر خانیوال شہر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ ناکہ لگایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس ناکے پر گاڑی کو روکا گیا تو خودکش حملہ آور نے اس سے اتر کر دھماکہ کر دیا۔ دھماکے میں ایلیٹ فورس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک فوجی سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے کے بعد گاڑی میں سوار حملہ آور کے ساتھی پیدل فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button