Uncategorized

شیعہ علما کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر کاظم علی حیدری انتقال کر گئے

 شیعہ نیوز (علی پور) علامہ ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھی، شیعہ علما کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر کاظم علی حیدری انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل علی پور میں ادا کی جائے گی۔ کاظم علی حیدری انجمن حسینہ علی پور کے صدر بھی تھے۔ نمازجنازہ شیعہ علما کونسل کے مرکزی صدر علامہ ساجد علی نقوی پڑھائیں گے۔ کاظم علی حیدری ممتاز عالم دین مولانا کریم بخش حیدری کے فرزند تھے۔ آپ کا گھرانہ ضلع مظفر گڑھ میں عزاداری کا بانی ہے۔ مختلف مذہبی وسیاسی رہنماؤں نے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ جامعہ المنتظر کے ترجمان نصرت شہانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ملت کا سرمایہ تھے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button