پاکستانی شیعہ خبریں

احتجاجی ماتمی جلوس

 شیعہ نیوز (کوئٹہ) گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے امام بارگاہ حسینی نیچاری علمدار روڈ سے شام میں تکفیری و انتہا پسند  دہشتگردوں کی جانب سے روضہ حضرت بی بی سکینہ (س) پر ہونے والے راکٹ حملوں کیخلاف احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا۔ اس احتجاجی ماتمی جلوس میں ماتمی جوانوں اور مقامی اسکاوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ماتمی احتجاجی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کی۔ احتجاجی ماتمی جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب ہزارہ قبرستان (گنج شُہداء) پر اختتام پذیر ہوا۔ دریں اثناء سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button