پاکستانی شیعہ خبریں

ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے بت کو توڑنا امام خمینی کا عظیم معجزہ تھا، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (کراچی) اکیسویں صدی میں عالم بشریت کو استعماری قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ امام خمینی (رضوان اللہ تعالٰی علیہ) نے دیا، ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے بت کو توڑنا امام خمینی (رہ) کا عظیم الشان معجزہ تھا، پسے ہوئے اور ظالم حکمرانوں کے ڈسے ہوئے مستضعفین کو قیام برائے خدا کرنے کی تعلیم امام خمینی (رہ) نے ہی فراہم کی، پینتیس سال بعد بھی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی (رہ) کی تلقین پر عمل پیرا ہے اور مظلوموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ علامہ ناصر عباس جعفری نے حسینی ینگ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عزاخانہ زہرا سلام اللہ علیہا میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر مقررین میں مولانا علی مرتضٰی زیدی، مولانا نقی ہاشمی اور خانہ فرہنگ کراچی کے ڈائریکٹر آقائے مہدی خطیب شامل تھے۔ سیمینار میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے جس عظیم انقلاب کی بنیاد ڈالی، آج اس کی جڑیں تمام خطہ عرض میں پھیل چکی ہیں، بوذر زمان امام سید علی خامنہ ای (حفظ اللہ تعالٰی) نے امام خمینی (رہ) کی ولایت کا سنگین بوجھ انتہائی قابل مہارت، شجاعت، بہادری اور جواں مردی سے اٹھا رکھا ہے، امام خمینی (رہ) کی تلقین پر عمل پیرا ہوکر حکومت اسلامی آج بھی تمام مستضعفین جہان کے لئے پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، مسئلہ فلسطین جسے خائن عرب حکمرانوں نے سودے بازی کی نظر کر دیا تھا، آج امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ امام خمینی (رہ) کی توجہ اور تاکید کی سبب بنا، غرض دنیا بھر کے آزادی خواہ اور حریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ حکومت اسلامی کی صورت میں موجود ہے، جن کی پشتیبانی رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button