پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ فیاض مطہری باضابطہ طور پر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری منتخب

سیعہ نیوز (کراچی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن علامہ جعفر سبحانی کی صدارت میں صوبائی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے صدور، جنرل سیکریڑیز، اضلاع کابینہ، 5 اضلاع کے زون کے مسئولین، کئی یونٹ کے صدور، تنظیمی کارکنان کے علاوہ نو منتخب جنرل سیکریٹری علامہ فیاض مطہری اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ فیاض مطہری نے باضابطہ طور پر شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا، علامہ جعفر سبحانی نے علامہ فیاض مطہری سے حلف لیا۔ اجلاس میں دیگر موضوعات پر تفصیل سے بحث و تمحیص ہوئی۔ تمام شرکائے اجلاس نے آپس میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ علامہ جعفر سبحانی اور مولانا فیاض مطہری نے اجلاس سے تفصیلی خطاب کیا۔ شرکائے اجلاس نے علامہ غلام مہدی نجفی مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں تمام شہید و مرحوم قائدین، جملہ شہدائے ملت جعفریہ، علامہ غلام مہدی نجفی مرحوم اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے رہنما سردار کاظم علی مرحوم کی ارواح کی شادمانی کے لیے فاتحہ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button