پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو، شہید اعتزاز حسن کی رسم چہلم ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (ہنگو) ہنگو میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسکول کے سینکڑوں معصوم بچوں کی جان بچانے والے عظیم قوم کے عظیم سپوت شہید اعتزاز حسن کی رسم چہلم ان کے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو میں ادا کی گئی، جس میں مقامی عمائدین، عوام اور نامور علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی، رسم چہلم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی نائب صدر سید ظہور بخاری، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ سید عامر شمسی، علامہ ارشاد علی اور علامہ حمید امامی نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں شہید اعتزاز حسن کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button