پاکستانی شیعہ خبریں

افغانستان:طالبان دہشت گردوں کا پشاور آنے والی بس پر حملہ،11شیعہ شہید

Peshawarپاراچنار سے براستہ پشاور آنے والی ایک بس کوجس میں درجنوں افراد سوار تھے ،طالبان دہشت گردوں نے حملہ ک رکے گیارہ شیعہ افراد کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح کو پاراچنار سے براستہ  افغانستان پشاور آنے والے ایک مسافر قافلے پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر کے گیارہ شیعہ افراد کو شہید کر دیا ہے۔
گذشتہ تین سال سے زائد عرصے سے پاراچنار سے پشاور آنے والی شاہراہ پر طالبان دہشت گردوں کا قبضہ ہے جس کے سبب مسافروں کو پاراچنار سے پہلے افغانستان جانا پڑتا ہے اور پھر وہاں سے پشاورآنا پڑتا ہے،مسافروں کا یہ قافلہ بھی پارا چنار سے پشاور کے لئے رواں دواں تھا کہ پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغانستان کے صوبے پکتیا کے نزدیک طالبان دہشت گردوں نے بس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں گیارہ شیعہ افراد شہید ہو گئے ،اور کئی ذخمی ہو گئے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ناصبی اور صہیونی ایجنٹ دہشت گرد طالبان ہیں کہ جو آئے دن یہاں پر بے گناہ شیعہ مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں اور شیعہ مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں،واضح رہے کہ پاراچنار کی سات لاکھ سے زائد عوام گذشتہ تین سال سے محاصرے میں ہیں اور طالبان دہشتگردوں نے پاراچنار سے پشاور کو ملانے والی سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے اور کسی بھی گاڑی کو گذرنے نہیں دیا جاتا،ج سکی وجہ سے پاراچنار کے عوام کو خوراک اور ادوایات کی ضروریات میں شدید قلت کا سامنا ہے تاہم پاراچنار کے لوگ اپنی ضروریات زندگی کے لئے افغانستان کے سرحدی راستوں سے دوگنا کرایہ ادا کرنے کے بعد پشاور پہنچتے ہیں اور اسی طرح واپس پاراچنار جاتے ہیں۔
یہ بات یاد رہے کہ ہفتے کے روز طالبان دہشت گردوں نے پاکستانی سرحد کے نزدیکی علاقے افغانستان کے صوبہ پکتیا کے نزدیک نہتے مسافروں کی بس پر حملہ کیا اور گیارہ شیعہ مسلمانوں کو بے جرم و خطا شہید کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button