پاکستانی شیعہ خبریں

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مولانا عبدالعزیز کی جانب سے توہین رسالت ؐ، علامہ طاہر اشرفی کا شدید احتجاج

شیعہ نیوز (کراچی) طالبان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں توہین رسالت (ص) کردی۔ تفصیلات کے مطابق طالبان سے مذاکرات کے عنوان نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان مہر بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ قرآن و سنت آسمانی قانون ہے، آسمانی قانون نے ہوتے ہوئے ہمیں انسانوں کے بنائے ہوئے آئین کی ضرورت نہیں ہے، دنیا کا کوئی بھی شخص خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو قانون نہیں بنا سکتا، حتیٰ کہ رسول اکرم (ص) کو یہ بھی اختیار حاصل نہیں ہے، آپ بھی دنیا میں کوئی قانون بنانے کا اختیار نہیں رکھتے تھے (نعوذبااللہ)۔ مولانا عبدالعزیز کی جانب سے توہین آمیز گفتگو کا جواب دیتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو کچھ رسول اکرم (ص) نے فرما دیا خدا نے اس کو قانون بنادیا، وہ ہمارے لئے قانون بھی ہے اور حجت بھی ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کو اپنے جملہ پر غور کرنا چاہیئے اور استغفار کرنا چاہیئے، رسول اکرم (ص) نے حدیث کے ذریعے قرآن کریم کی تشریع کی ہے، یہ صاحب آئین کو نہیں مانتے جبکہ خلفائے راشدین نے بھی ضابطہ بنائے، ضابطہ کو ہی تو آئین کہا جاتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ لوگ دن بہ دن کس طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا عبدالعزیز رسول اکرم (ص) کے قانون کو نہیں مانتے تو میں مولانا عبدالعزیز کو نہیں مانتا، جو یہ کہے کہ میں نبی (ص) کو نہیں مانتا، میں اس شخص کو نہیں مانتا، مولانا عبدالعزیز ذرا یہ بتا دیں کہ یہ کس کے نمائندے ہیں، مولانا سمیع الحق، مفتی محمود سمیت کسی بھی بڑے عالم دین کو نہیں مانتے یہ لوگ کس کی نمائندگی کرتے ہیں، آج مولانا عبدالعزیز کہتے ہیں کہ وہ نبی (ص) کو بھی نہیں مانتے، میں زندہ رہوں یا رہوں کسی کو بھی یہ حق نہیں دے سکتا کہ کوئی بھی یہ کہے کہ وہ نبی (ص) کے قانون کو نہیں مانتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button