Uncategorized

طالبان کو مرضی کا اسلام مسلط کرنیکی اجازت نہیں دینگے، علامہ راغب نعیمی

شیعہ نیوز (لاہور)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی اور نائب ناظم اعلٰی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کی صورت نظر نہیں آ رہی، کیونکہ طالبان کی شرائط ماننا حکومت کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے، کیونکہ طالبان اپنی مرضی کا اسلام چاہتے ہیں، جو اکثریتی مکتبہ فکر اہل سنت کے نظریات کیخلاف ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، مشائخ اہل سنت کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس نازک صورتحال میں خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کریں۔
انہوں نے کہا اکثریتی مکتبہ فکر پہلے دن سے مذاکرات کیخلاف ہے، کیونکہ طالبان کی من مانی شریعت کسی صورت میں بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مفاد میں نہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ طالبان کیساتھ آخری موقع کے طور پر مذاکرات کی راہ اختیار کر لے، لیکن اگر طالبان اب بھی حکومتی رٹ اور آئین کو تسلیم کرنے سے انکاری ہوتے ہیں تو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شروع کیا جائے، تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن کی فضاء قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان گولی سے ہٹ کر کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حالات کے مطابق فیصلے کیے جائیں، پاکستانی عوام امن چاہتے ہیں، چاہے گولی سے امن قائم ہو یا پھر مذاکرات کے ذریعے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button