Uncategorized
آئی ایس او کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی (ص)، شیعہ سنی رہنماوں کے خطابات
شیعہ نیوز (ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن (عبدالحکیم یونٹ) کے زیراہتمام جا معہ مسجد علی المرتضی علیہ السلام میں محفل میلاد مصطفی(ص) منعقد ہوئی۔ محفل میں شیعہ سنی علماء اور عوام نے شرکت کی وحدت بین المسلمین کا مظاہرہ کیا۔ محفل سے تحریک منہاج القران کے ناظم اعلی قاری مصطفی سعیدی، علامہ نسیم عباس کاظمی اور حجتہ السلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے اپنی مدبرانہ گفتگو سے محفل کو وحدت کی فضا سے معطر کر دیا۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حضور اکرم (ص)کی سیرت طیبہ امن، سکون، وحدت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، جو بندوق کی زور پر اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں اُن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔