پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی

شیعہ نیوز (کراچی) پوليس بس پر حملے کي  ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے ميں پچیس کلو بارود استعمال ہوا جبکہ دھماکے کيلئے استعمال ہونے والی گاڑی کا انجن اور چیسز نمبربھی تلاش کرليا گيا ہے سات بج کر پچیس منٹ پر، ستر پولیس اہلکار بس میں سوار ہو کرڈیوٹی دینے کے لئیے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے نکلے۔ صرف گیارہ منٹ بعد
یوٹرن پر دل دہلادینے والا دھماکا ہوگیا۔
شروع میں پولیس حکام نے دھماکے کو خود کش قرار دیا ۔ مگر بم ڈسپوزل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بات کا تعین کیا جاسکا کہ دھماکا خیز مواد ہائی روف میں رکھا گیا جیسے ہی بس قریب سے گزری ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کردیا گیا۔ اگر دھماکہ خود کش ہوتا تو بس مکمل طور پر تباہ ہوجاتی اور جانی نقصان بھی زیادہ ہوتا۔ پولیس کے مطابق پچیس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی  cj1773  نمبر پلیٹ کی گاڑی بہادر آباد کے رہائشی جاوید اقبال کے نام رجسٹرڈ ہے، پولیس کے مطابق گاڑی کا چوری یہ چھنے ہونے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button