
مشرق وسطی
اسرائیل کی بیروت کے مضافات پر شدید بمباری، مکینوں کی "لبیک یا نصراللہ” کی صدائیں
شیعہ نیوز: اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے نواحی علاقوں پر شدید بمباری کی۔
میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا کہ بیروت کے نواحی علاقے حدث میں شدید بمباری کی گئی جب کہ اس دوران شہری "لبیک” یا "نصراللہ” کے نعرے لگا رہے ہیں۔
یہ وحشیانہ بمباری اسرائیلی رژیم کی طرف سے ڈرون حملوں کی وارننگ کے فوراً بعد کی گئی ہے۔
الجزیرہ کے نمائندے نے اسرائیلی حملوں کے بعد بیروت کے حدث محلے میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے دعویٰ کیا کہ بیروت کے جس نواحی علاقے کو نشانہ بنایا گیا اس میں ہتھیار موجود تھے۔