Uncategorized

بلکسر میں ''معرفت امام زمانہ(ع)'' کانفرنس

شیعہ نیوز (چکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے زیراہتمام بلکسر میں ”معرفت امام زمانہ(ع)” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، ممتاز زاکر اہل بیت ریاض حسین رتوال، حیدر علی مرزا، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، علامہ انتصار، علامہ منظور حسین سوہدرہ سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلع چکوال کی مختلف ماتمی سنگتوں اور دیگر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ سیمینار کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت کے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات اور طالبان کی جانب سے کراچی حملے کی ذمہ داری کی قبولیت نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ یہ وحشی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اس ناسور کا فقط ایک ہی علاج ان کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی سرگرمیاں ملک میں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button