پاکستانی شیعہ خبریں

زبردستی مسلمان بنانا غیر اسلامی ہے،عمران خان

شیعہ نیوز (کے پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو زبردستی مسلمان بنانا قرآن و سُنت کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان نے یہ بات جمعے کو پاکستانی طالبان کی طرف سے کیلاش قبیلے اور اسماعیلی برادری کے خلاف مسلح جدوجہد کا اعلان کے ردِ عمل میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔خیال رہے کہ دو فروری کو  کالعدم طالبان کے میڈیا ونگ کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شائع کی گئی تھی جس میں کیلاش قبیلے کے افراد کو زبردستی اسلام قبول کرنے کا کہا گیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھیں مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پیغمبرِ اسلام نے میثاقِ مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا تھا۔تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے طالبان کی جانب سے کیلاش قبیلے اور اسماعیلی برادری کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیوں کو دھمکانا قابلِ مذمت ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تمام طبقات کا احترام اور ملک کی ترقی میں ان کی شراکت کا اعتراف کرتی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے اور اسماعیلی فقہ سے وابستہ افراد سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کا احترام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button